صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1490

قبلہ رو ہو کر احرام باندھنے کا بیان ۔ ابومعمر نے کہا کہ ہم سے عبدالوارث نے بواسطہ ایوب، نافع سے روایت کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ جب صبح کی نماز ذی الحلیفہ میں پڑھ لیتے تو اپنی سواری تیار کرنے کا حکم دیتے ۔ جب سواری تیار ہوجاتی تو اس پر سوار ہوجاتے جب وہ سیدھی کھڑی ہوجاتی تو قبلہ کی طرف کھڑے کھڑے منہ کرلیتے، جب مقام طوٰی میں پہنچتے تو وہاں رات گزارتے، یہاں تک کہ صبح ہوجاتی، جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو غسل کرتے اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے، اسمعیل نے ایوب سے غسل کے متعلق اس کے متابع حدیث روایت کی ہے ۔

راوی: سلیمان بن داؤد ابوالربیع , فلیح , نافع

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا أَرَادَ الْخُرُوجَ إِلَی مَکَّةَ ادَّهَنَ بِدُهْنٍ لَيْسَ لَهُ رَائِحَةٌ طَيِّبَةٌ ثُمَّ يَأْتِي مَسْجِدَ ذِي الْحُلَيْفَةِ فَيُصَلِّي ثُمَّ يَرْکَبُ وَإِذَا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَائِمَةً أَحْرَمَ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ

سلیمان بن داؤد ابوالربیع، فلیح، نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مکہ جانے کا ارادہ کرتے تو ایسا تیل لگاتے جس میں خوشبو نہ ہو۔ پھر ذی الحلیفہ کی مسجد میں آتے اور نماز پڑھتے، پھر سوار ہوجاتے، جب اونٹنی سیدھی کھڑی ہوجاتی تو احرام باندھتے، پھر کہتے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔

Narrated Nafi':
Whenever Ibn 'Umar intended to go to Mecca he used to oil himself with a sort of oil that had no pleasant smell, then he would go to the Mosque of Al-Hulaita and offer the prayer, and then ride. When he mounted well on his Mount and the Mount stood up straight, he would proclaim the intention of assuming Ihram, and he used to say that he had seen the Prophet doing the same.

یہ حدیث شیئر کریں