اس شخص کا بیان جو صبح تک ذی الحلیفہ میں ٹھہرے ۔ اس کو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔
راوی: قتیبہ , عبدالوہاب , ایوب , ابی قلابہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَصَلَّی الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ قَالَ وَأَحْسِبُهُ بَاتَ بِهَا حَتَّی أَصْبَحَ
قتیبہ، عبدالوہاب، ایوب، ابی قلابہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت اور ذی الحلیفہ میں عصر کی دو رکعت نماز پڑھی، اور قلابہ کا بیان ہے کہ میں خیال کرتا ہوں آپ رات کو صبح تک ذوالحلیفہ میں ہی رہے۔
Narrated Abu Qilaba:
Anas bin Malik said, "The Prophet offered four Rakat of the Zuhr prayer in Medina and two Rakat of 'Asr prayer at Dhul-Hulaifa." I think that the Prophet passed the night there till morning.