احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے اور کنگھی اور تیل ڈالے، اور ابن عباس نے فرمایا ۔ محرم خوشبو سونگھ سکتا ہے اور آئینہ دیکھ سکتا ہے اور کھانے کی چیزیں روغن زیتوں اور گھی کو دوا میں استعمال کرسکتا ہے اور عطاء نے کہا کہ جائز ہے کہ انگوٹھی پہنے اور ہمیانی باندھے اور ابن عمر نے حالت احرام میں طواف کیا اس طرح کہ اپنے پیٹ پر کپڑا باندھے ہوئے تھے، عائشہ رضی اللہ عنہ نے جانگیا (سلا ہوا کپڑا) پہننے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھا۔ ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو اونٹ پر ہودج کستے ہیں ۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , عبدالرحمن بن قاسم
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ حِينَ يُحْرِمُ وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ
عبداللہ بن یوسف، مالک، عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد سے وہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ احرام باندھتے تو احرام باندھتے کے وقت اور احرام کھولنے کے وقت خانہ کعبہ کے طواف سے پہلے خوشبو لگاتی تھی۔
Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet (p.b.u.h) I used to scent Allah's Apostle when he wanted to assume Ihram and also on finishing Ihram before the Tawaf round the Ka'ba (Tawaf-al-ifada).