احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے اور کنگھی اور تیل ڈالے، اور ابن عباس نے فرمایا ۔ محرم خوشبو سونگھ سکتا ہے اور آئینہ دیکھ سکتا ہے اور کھانے کی چیزیں روغن زیتوں اور گھی کو دوا میں استعمال کرسکتا ہے اور عطاء نے کہا کہ جائز ہے کہ انگوٹھی پہنے اور ہمیانی باندھے اور ابن عمر نے حالت احرام میں طواف کیا اس طرح کہ اپنے پیٹ پر کپڑا باندھے ہوئے تھے، عائشہ رضی اللہ عنہ نے جانگیا (سلا ہوا کپڑا) پہننے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھا۔ ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو اونٹ پر ہودج کستے ہیں ۔
راوی: محمد بن یوسف , سفیان , منصور , سعید بن جبیر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَدَّهِنُ بِالزَّيْتِ فَذَکَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ قَالَ مَا تَصْنَعُ بِقَوْلِهِ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
محمد بن یوسف، سفیان، منصور، سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر زیتون کا تیل لگاتے تھے۔ میں نے ابراہیم نخعی سے بیان کیا تو انہوں نے کہا تم ان کی بات کو کیا کرو گے، مجھ سے اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق بیان کیا کہ انہوں نے کہا کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مانگوں میں حالت احرام میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں۔
Narrated Said bin Jubair:
Ibn 'Umar used to oil his hair. I told that to Ibrahim who said, "What do you think about this statement: Narrated Aswad from 'Aisha: As if I were now observing the glitter of the scent in the parting of the hair of the Prophet while he was Muhrim?"