صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1474

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق ایک مبارک وادی ہے ۔

راوی: محمد بن ابی بکر , فضل بن سلیمان , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي قِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ يَتَوَخَّی بِالْمُنَاخِ الَّذِي کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ يَتَحَرَّی مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَسْفَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِکَ

محمد بن ابی بکر، فضل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ اپنے والد سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ معرس ذی الحلیفہ وسط وادی میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب دکھایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبارک پتھریلی زمین میں ہیں اور ہمارے ساتھ سالم نے بھی تلاش کرکے اونٹ کو اسی جگہ بٹھایا، جہاں عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اترنے کی جگہ پر اپنے اونٹ کو بٹھائے ہوئے تھے۔ وہ اس مسجد سے نیچے ہے جو وادی کے وسط میں ہے اور اترنے والوں اور راستہ کے وسط میں ہے۔

Narrated Musa bin 'Uqba:
Salim bin 'Abdullah's father said, "The Prophet said that while resting in the bottom of the valley at Mu'arras in Dhul-Hulaifa, he had been addressed in a dream: 'You are verily in a blessed valley.' " Salim made us to dismount from our camels at the place where 'Abdullah used to dismount, aiming at the place where Allah's Apostle had rested and it was below the Mosque situated in the middle of the valley in between them (the residence) and the road.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں