نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ کے راستے سے جانے کا بیان۔
راوی: ابراہیم بن منذر , انس بن عیاض , عبیداللہ , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيقِ الشَّجَرَةِ وَيَدْخُلُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرَّسِ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَی مَکَّةَ يُصَلِّي فِي مسْجِدِ الشَّجَرَةِ وَإِذَا رَجَعَ صَلَّی بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي وَبَاتَ حَتَّی يُصْبِحَ
ابراہیم بن منذر، انس بن عیاض، عبیداللہ ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ شجرہ کے راستے سے نکلتے تھے اور معرس کے راستے سے داخل ہوتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ کی طرف جاتے تو مسجد شجرہ میں نماز پڑھتے تھے اور جب واپس ہوتے تو ذی الحلیفہ میں نماز پڑھتے، جو وادی کے بیچ میں ہے اور وہیں رات گزارتے، یہاں تک کہ صبح ہوجاتی۔
Narrated Ibn 'Umar :
Allah's Apostle used to go (for Hajj) via Ash-Shajara way and return via Muarras way; and no doubt, whenever Allah's Apostle went to Mecca, he used to offer the prayer in the Mosque of Ash-Shajara; and on his return, he used to offer the prayer at Dhul-Hulaifa in the middle of the valley, and pass the night there till morning.
________________________________________