صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1468

میقاتوں سے ادھر ادھر رہنے والوں کے احرام باندھنے کی جگہ کا بیان ۔

راوی: قتیہ , حماد , عمرو , طاوس , ابن عباس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ کَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ کَانَ دُونَهُنَّ فَمِنْ أَهْلِهِ حَتَّی إِنَّ أَهْلَ مَکَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا

قتیہ، حماد، عمرو، طاؤس ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لئے جحفہ، اہل یمن کے لئے یلملم اور اہل نجد کے لئے قرن کو مقرر کیا، یہاں کے لئے میقات ہے اور ان کے لئے بھی جو ان کے علاوہ دوسرے مقامات سے حج اور عمرہ کے ارادے سے آئیں۔ جو ان میقاتوں کے ادھر ادھر رہنے والا ہے وہ اپنے گھر ہی سے احرام باندھے، یہاں تک کہ مکہ والے مکہ ہی سے احرام باندھیں۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet fixed Dhul-Hulaifa as the Miqat for the people of Medina, Al-Juhfa, for the people of Sham, Yalamlam for the people of Yemen, and Qarn for the people of Najd. And these Mawaqlt are for those living at those very places, and besides them for those who come through those places with the intention of performing Hajj and Umra; and whoever is living inside these places can assume lhram from his own dwelling place, and the people of Mecca can assume lhram from Mecca.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں