پالان پر سوار ہو کر حج کرنے کا بیان، اور ابان نے بیان کیا کہ مجھ سے ابن دینار نے بواسطہ قاسم بن محمد، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ان کے بھائی عبدالرحمن کو بھیجا تو ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کرایا اور ان کو کجاوہ پر سوار کیا ۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ حج میں پالان کو باندھو، اس لئے کہ یہ بھی ایک جہاد ہے اور محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مجھ سے یزید بن زریع نے بواسطہ عروہ بن ثابت، ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ایک پالان پر حج کیا ۔ حالانکہ وہ بخیل نہ تھے اور بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پالان پر حج کیا اور اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسباب بھی تھا۔
راوی: محمد بن ابی بکر , یزید بن زریع , عزرہ بن ثابت , ثمامہ بن عبداللہ بن انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ حَجَّ أَنَسٌ عَلَى رَحْلٍ وَلَمْ يَكُنْ شَحِيحًا وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ عَلَى رَحْلٍ وَكَانَتْ زَامِلَتَهُ
محمد بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ مجھ سے یزید بن زریع نے بواسطہ عروہ بن ثابت، ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک پالان پر حج کیا ۔ حالانکہ وہ بخیل نہ تھے اور بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پالان پر حج کیا اور اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسباب بھی تھا۔
Narrated Thumama bin 'Abdullah bin Anas:
Anas performed the Hajj on a pack-saddle and he was not a miser. Anas said, "Allah's Apostle
performed Hajj on a pack-saddle and the same Mount was carrying his baggage too."
________________________________________