اللہ تعالیٰ کا قول کہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیدل اور اونٹ پر بہت دور دراز راستوں سے آئیں گے تاکہ وہ اپنے منافع حاصل کریں ۔فجاجا سے مراد وسیع راہیں ہیں ۔
راوی: احمد بن عیسیٰ , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ بن عمر , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْکَبُ رَاحِلَتَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ يُهِلُّ حَتَّی تَسْتَوِيَ قَائِمَةً
احمد بن عیسیٰ، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذی الحلیفہ میں دیکھا کہ اپنی سواری پر سوار ہوئے، تو پھر جب وہ سیدھی کھڑی ہوجاتی تو لبیک کہتے۔
Narrated Ibn 'Umar:
I saw that Allah's Apostle used to ride on his Mount at Dhul Hulaifa and used to start saying, "Labbaik" when the Mount stood upright.