کیا اپنے صدقہ کے مال کو خرید سکتا ہے ؟ اور غیروں کے صدقہ کو خریدنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اس لئے کہ نبی نے صرف صدقہ دینے والے کو خریدنے سے منع فرمایا ہے اور دوسروں کو منع نہیں فرمایا ۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک بن انس , زید بن اسلم , اسلم
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي کَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِي وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ وَإِنْ أَعْطَاکَهُ بِدِرْهَمٍ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتهِ کَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ
عبداللہ بن یوسف، مالک بن انس، زید بن اسلم، اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں نے اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا دیا۔ جس شخص کے پاس وہ گھوڑا تھا اس نے اس کو خراب کردیا، تو میں نے اسے خریدنا چاہا اور میں نے سمجھا کہ وہ اسے سستا بیچے گا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا اسے نہ خریدو اور اپنے صدقہ کو واپس نہ لو، اگرچہ وہ تم کو ایک درہم میں دے، اس لئے کہ صدقہ دے کر واپس لینے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے کو کھائے۔
Narrated 'Umar:
Once I gave a horse in Allah's Cause (in charity) but that person did not take care of it. I intended to buy it, as I thought he would sell it at a low price. So, I asked the Prophet (p.b.u.h) about it. He said, "Neither buy, nor take back your alms which you have given, even if the seller were willing to sell it for one Dirham, for he who takes back his alms is like the one who swallows his own vomit."
________________________________________