پانچ اوسق (کجھور) سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے ۔
راوی: مسدد , یحیی , مالک محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصہ , عبدالرحمن بن ابی صعصعہ , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا مَالِکٌ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ فِيمَا أَقَلُّ مِنْ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ وَلَا فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْإِبِلِ الذَّوْدِ صَدَقَةٌ وَلَا فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسِ أَوَاقٍ مِنْ الْوَرِقِ صَدَقَةٌ
مسدد، یحیی ، مالک محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصہ، عبدالرحمن بن ابی صعصعہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ اوسق سے کم میں زکوۃ نہیں اور نہ پانچ اونٹ سے کم میں زکوۃ ہے اور نہ پانچ اوقیہ چاندی سے کم میں زکوۃ ہے۔
Narrated Abu Said Al-Khudri :
The Prophet said, "There is no Zakat on less than five Awsuq (of dates), or on less than five camels, or on less than five Awaq of silver." (22 Yameni Riyals Faransa).
________________________________________