صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1410

شوہر اور زیر تربیت یتیم بچوں کو زکوٰۃ دینے کا بیان اس کو ابوسعید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ۔

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عبدہ , ہشام

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِيَ أَجْرٌ أَنْ أُنْفِقَ عَلَی بَنِي أَبِي سَلَمَةَ إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ فَقَالَ أَنْفِقِي عَلَيْهِمْ فَلَکِ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ

عثمان بن ابی شیبہ، عبدہ، ہشام اپنے والد سے، وہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے وہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں زینب نے کہا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا مجھ کو ثواب ملے گا ؟ اگر ابوسلمہ کی اولاد پر خرچ کروں، وہ میری بھی اولاد ہیں، آپ نے فرمایا۔ تم ان پر خرچ کرو تم کو اس کا ثواب ملے گا جو تم اس پر خرچ کرو گی۔

Narrated Zainab,:
(the daughter of Um Salama) My mother said, "O Allah's Apostle! Shall I receive a reward if I spend for the sustenance of Abu Salama's offspring, and in fact they are also my sons?" The Prophet replied, "Spend on them and you will get a reward for what you spend on them."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں