صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1407

مسلمان پر اس کے غلام میں زکوٰۃ فرض نہیں ہے ۔

راوی: مسدد , یحیی بن سعید , خیشم بن عراک بن مالک , عراک بن مالک , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاکٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا خُثَيْمُ بْنُ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ عَلَی الْمُسْلِمِ صَدَقَةٌ فِي عَبْدِهِ وَلَا فِي فَرَسِهِ

مسدد، یحیی بن سعید، خیشم بن عراک بن مالک، عراک بن مالک، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ سلیمان بن حرب، وہیب بن خالد، خیثم بن عراک بن مالک، عراک بن مالک، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان پر اس کے غلام میں زکوۃ اور اس کے گھوڑے میں زکوۃ فرض نہیں ہے۔

Narrated Abu Huraira :-
The Prophet said,"There is no Zakat either on a slave or on a horse belonging to a Muslim.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں