صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1393

زکوٰۃ میں اسباب لینے کا بیان، اور طاوس کا بیان ہے کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے یمن والوں سے کہا کہ میرے پاس جو اور مکئی کے عوض سامان یعنی چادر یالباس لاؤ یہ تمہارے لئے آسان ہوگا اور مدینہ میں اصحاب نبی کے لئے بھی بہتر ہوگا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خالد نے تواپنی زرہیں اورہتھیار خدا کی راہ میں روک رکھی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ دو اگرچہ تمہارے زیور ہی کیوں نہ ہوں آپ نے سامان کے صدقہ کا استثناء نہیں فرمایا چنانچہ عورتیں اپنی اپنی بالیاں اور اپنے اپنے ہار ڈالتی تھیں اور سامان میں سے سوناچاندی کی تخصیص نہیں فرمائی۔

راوی: مومل , اسمعیل , ایوب , عطاء بن ابی رباح

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَشْهَدُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَصَلَّی قَبْلَ الْخُطْبَةِ فَرَأَی أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعْ النِّسَائَ فَأَتَاهُنَّ وَمَعَهُ بِلَالٌ نَاشِرَ ثَوْبِهِ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي وَأَشَارَ أَيُّوبُ إِلَی أُذُنِهِ وَإِلَی حَلْقِهِ

مومل، اسماعیل، ایوب، عطاء بن ابی رباح سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خطبہ سے پہلے نماز (عید) پڑھی پھر آپ کو خیال ہوا کہ عورتوں کی اپنی آواز نہیں سنا سکے ہیں۔ تو آپ ان عورتوں کے پاس آئے اور بلال بھی اپنے کپڑے پھیلائے ہوئے ساتھ تھے، آپ نے ان کو نصیحت کی اور حکم دیا کہ صدقہ کریں چنانچہ عورتوں نے یہ چیزیں پھینکنا شروع کیں، ایوب نے اپنے کانوں اور حلق کی طرف اشارہ کیا۔

Narrated Ibn Abbas :
I am a witness that Allah's Apostle offered the Id prayer before delivering the sermon and then he thought that the women would not be able to hear him (because of the distance), so he went to them along with Bilal who was spreading his garment. The Prophet advised and ordered them to give in charity. So the women started giving their ornaments (in charity). (The sub-narrator Aiyub pointed towards his ears and neck meaning that they gave ornaments from those places such as ear-rings and necklaces.)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں