صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1375

صدقہ پر رغبت دلانے اور اس کی سفارش کرنے کا بیان ۔

راوی: موسی بن اسمعیل , عبدالواحد , ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ , ابوبردہ بن ابی موسی , ابوموسی (اشعری)

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَائَهُ السَّائِلُ أَوْ طُلِبَتْ إِلَيْهِ حَاجَةٌ قَالَ اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا وَيَقْضِي اللَّهُ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَائَ

موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ، ابوبردہ بن ابی موسی، ابوموسی (اشعری) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی سائل آتا، آپ کے سامنے کوئی حاجت پیش کرتا تو ہمیں فرماتے کہ سفارش کرو، تم بھی اجر دئیے جاوگے اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے

Narrated Abu Burda bin Abu Musa:
that his father said, "Whenever a beggar came to Allah's Apostle or he was asked for something, he used to say (to his companions), "Help and recommend him and you will receive the reward for it; and Allah will bring about what He will through His Prophet's tongue."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں