صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1363

یہ ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔

راوی: موسی بن اسمعیل , ابوعوانہ , فراس , شعبی , مسروق , عائشہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا أَسْرَعُ بِکَ لُحُوقًا قَالَ أَطْوَلُکُنَّ يَدًا فَأَخَذُوا قَصَبَةً يَذْرَعُونَهَا فَکَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فَعَلِمْنَا بَعْدُ أَنَّمَا کَانَتْ طُولَ يَدِهَا الصَّدَقَةُ وَکَانَتْ أَسْرَعَنَا لُحُوقًا بِهِ وَکَانَتْ يحِبُّ الصَّدَقَةَ

موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، فراس، شعبی، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہم میں کون شخص آپ کو جلدی ملے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ تم میں جس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے ان بیویوں نے ایک چھڑی لے کر اپنے ہاتھوں کو ناپنا شروع کردیا۔ تو سودہ کا ہاتھ زیادہ لمبا تھا، بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ ہاتھ کی لمبائی سے مراد صدقہ ہے چنانچہ (حضرت زینب) سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملیں اور وہ صدقہ بہت پسند کرتی تھیں۔

Narrated 'Aisha:
Some of the wives of the Prophet asked him, "Who amongst us will be the first to follow you (i.e. die after you)?" He said, "Whoever has the longest hand." So they started measuring their hands with a stick and Sauda's hand turned out to be the longest. (When Zainab bint Jahsh died first of all in the caliphate of 'Umar), we came to know that the long hand was a symbol of practicing charity, so she was the first to follow the Prophet and she used to love to practice charity. (Sauda died later in the caliphate of Muawiya).
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں