صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1358

اگرچہ کجھور کا ٹکڑا ہو یا تھوڑا سا صدقہ دے کر آگ سے بچو اور ان لوگوں کی مثال جو اپنا مال اللہ کی رضاء جوئی کے لئے اور اپنے دل کو ٹھیک رکھ کر خرچ کرتے ہیں اس باغ کی طرح ہے جو اونچی جگہ پر ہے من کل الثمرات تک۔

راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , ابواسحاق , عبداللہ بن معقل , عدی بن حاتم

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ

سلیمان بن حرب، شعبہ، ابواسحاق، عبداللہ بن معقل، عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگرچہ کھجور کا ٹکڑا ہو اسے صدقہ دے کر آگ سے بچو۔

Narrated 'Adi bin Hatim heard the Prophet saying:
"Save yourself from Hell-fire even by giving half a date-fruit in charity."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں