زکوۃ دینے پر بیعت کرنے کا بیان (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں ۔
راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , عبداللہ بن نمیر , اسمعیل , قیس
حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثنَا أَبِي قال حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی إِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبداللہ بن نمیر، اسماعیل، قیس روایت کرتے ہیں کہ جریر بن عبداللہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی پر بیعت کی۔
Narrated Jarir bin 'Abdullah ,
I gave the pledge of allegiance to the Prophet for offering prayer perfectly giving Zakat and giving good advice to every Muslim.
________________________________________