صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1339

زکوۃ کے واجب ہونے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور ابن عباس کا بیان ہے کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قصہ بیان کیا تو کہا کہ ہمیں نماز، زکوۃ، صلہ رحم، اور پاک دامنی کا حکم دیتے ہیں ۔

راوی: حجاج بن منہال , حماد بن زید , ابوحمزہ

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ بن منهال قال حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ قَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَکَ کُفَّارُ مُضَرَ وَلَسْنَا نَخْلُصُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِشَيْئٍ نَأْخُذُهُ عَنْکَ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَائَنَا قَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَعَقَدَ بِيَدِهِ هَکَذَا وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ سُلَيْمَانُ وَأَبُو النُّعْمَانِ عَنْ حَمَّادٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ

حجاج بن منہال، حماد بن زید، ابوحمزہ بیان کرتے ہیں، میں نے ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا کہ قبیلہ عبدالقیس کا وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان کفار مضر حائل ہیں اور ہم آپ کی طرف صرف حرام کے مہینوں میں آنے کا موقع پاتے ہیں اس لئے آپ ہمیں ایسی بات کا حکم دیں کہ ہم اس پر عمل کریں اور اپنے پیچھے رہ جانے والوں کو اس کی طرف دعوت دیں۔ آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے روکتا ہوں۔ اللہ پر ایمان لانا اور گواہی دینا کہ معبود سوائے اللہ کے کوئی نہیں، اور اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا۔۔ نماز قائم کرنا۔۔ زکوۃ دینا۔۔ اور یہ کہ مال غنیمت کا پانچواں حصہ اداء کرو اور میں تمہیں، دباء، حنتم، نقیر، اور مزفت کے استعمال سے روکتا ہوں اور سلیمان اور ابوالنعمان نے حماد سے روایت کیا ہے کہ اللہ پر ایمان لانا اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

Narrated Ibn Abbas:
A delegation of the tribe of 'Abdul Qais came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! We are from the tribe of Rabi'a, and the infidels of the tribe of Mudar stands between us and you; so we cannot come to you except during the Sacred Months. Please order us to do something (religious deeds) which we may carry out and also invite to it our people whom we have left behind." The Prophet said, "I order you to do four things and forbid you four others: (I order you) to have faith in Allah, and confess that none has the right to be worshipped but Allah, (and the Prophet gestured with his hand like this (i.e. one knot) and to offer prayers perfectly and to pay the Zakat, and to pay one-fifth of the booty in Allah's Cause. And I forbid you to use Dubba', Hantam, Naqir and Muzaffat (all these are the names of utensils used for preparing alcoholic drinks)."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں