صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1333

مردوں کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان۔

راوی: آدم , اعمش , مجاہد , عائشہ

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَی مَا قَدَّمُوا وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ عَنْ الْأَعْمَشِ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الْأَعْمَشِ

آدم، اعمش، مجاہد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردوں کو برا بھلا نہ کہو اس لئے کہ وہ لوگ اس سے مل چکے ہیں جو انہوں نے پہلے بھیجا ہے۔ علی بن جعد، محمد بن عرعرہ اور ابن ابی عدی نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور اس کی عبداللہ بن عبدالقدوس نے اعمش اور محمد بن انس نے اعمش سے روایت کیا ہے۔

Narrated 'Aisha :
The Prophet (p.b.u.h) said, "Don't abuse the dead, because they have reached the result of what they forwarded."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں