نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کی قبروں کا بیان، اقبرتہ، قبرت الرجل اقبر کے معنی ہیں میں نے اس کے لئے قبر بنائی، قبرتہ کے معنی ہیں میں نے اس کو قبر میں دفن کیا، کفاتا کے معنی ہیں کہ اسی پر زندگی بسر کریں گے اور مرنے کے بعد اسی میں دفن کئے جائیں گے ۔
راوی: محمد , عبداللہ , ابوبکر بن عیاش , سفیان تمار
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ قال أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَی قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَنَّمًا
محمد، عبداللہ ، ابوبکر بن عیاش، سفیان تمار سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو دیکھا جو کوہان کی طرح ہے۔
Narrated Abu Bakr bin 'Aiyash :
Sufyan At-Tammar told me that he had seen the grave of the Prophet elevated and convex.
________________________________________