صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1292

قبر میں لحد اور شق کا بیان ۔

راوی: عبدان , عبداللہ , لیث بن سعد , ابن شہاب , عبدالرحمن بن کعب بن مالک جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ ثُمَّ يَقُولُ أَيُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ فَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَی هَؤُلَائِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ وَلَمْ يُغَسِّلْهُمْ

عبدان، عبداللہ ، لیث بن سعد، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب بن مالک جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم احد کے شہداء میں سے دو دو کو ایک ساتھ رکھتے تھے پھر پوچھتے کہ ان میں سے کون قرآن کا زیادہ عالم ہے جب کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو پھر اسے پہلے لحد میں رکھتے اور فرمایا کہ قیامت کے دن میں ان پر گواہ ہوں گا اور ان کو ان کے خون کے ساتھ دفن کرنے کا حکم دیا اور انہیں غسل نہیں دیا۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet collected every two martyrs of Uhud (in one grave) and then he would ask, "Which of them knew the Quran more?" And if one of them was pointed out for him as having more knowledge, he would put him first in the Lahd. The Prophet said, "I will be a witness on these on the Day of Resurrection." Then he ordered them to be buried with their blood on their bodies and he did not have them washed.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں