عورت کی قبر میں کون اترے ۔
راوی: محمد سنان , فلیح بن سلیمان , ہلال , بن علی , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ شَهِدْنَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ هَلْ فِيکُمْ مِنْ أَحَدٍ لَمْ يُقَارِفْ اللَّيْلَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَنَا قَالَ فَانْزِلْ فِي قَبْرِهَا فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا فَقَبَرَهَا قَالَ ابْنُ مُبَارَکٍ قَالَ فُلَيْحٌ أُرَاهُ يَعْنِي الذَّنْبَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ لِيَقْتَرِفُوا أَيْ لِيَکْتَسِبُوا
محمد سنان، فلیح بن سلیمان، ہلال، بن علی، انس سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے جنازے میں حاضر ہوئے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے تو آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جس نے آج رات اپنی بیوی سے ہم بستری کی نہ ہو ؟ ابوطلحہ نے عرض کیا میں ہوں آپ نے فرمایا کہ اس کی قبر میں اترو، چنانچہ ابوطلحہ قبر میں اترے اور ان کی قبر میں لٹایا۔ ابن مالک کا بیان ہے کہ فلیج نے کہا کہ لَمْ يُقَارِفْ کا مطلب میرے خیال میں یہ ہے کہ گناہ نہ کیا ہو۔ اور ابوعبداللہ کہتے ہیں کہ قرآن میں لِيَقْتَرِفُوا کے معنی لِيَکْتَسِبُوا ہیں یعنی تاکہ کسب کریں۔
Narrated Anas:
We were in the funeral procession of the daughter of Allah's Apostle and Allah's Apostle was sitting near the grave and I saw his eyes full of tears. He said, "Is there anyone amongst you who did not have sexual relations with his wife last night?" Abu Talha replied in the affirmative. And so Allah's Apostle told him to get down in her grave and he got down in her grave and buried her.
________________________________________