دفن کئے جانے کے بعد قبر پر نماز پڑھنے کا بیان ۔
راوی: محمد بن فضل , حماد بن زید , ثابت , ابورافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَسْوَدَ رَجُلًا أَوْ امْرَأَةً کَانَ يَکُونُ فِي الْمَسْجِدِ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ وَلَمْ يَعْلَمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْتِهِ فَذَکَرَهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ مَا فَعَلَ ذَلِکَ الْإِنْسَانُ قَالُوا مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي فَقَالُوا إِنَّهُ کَانَ کَذَا وَکَذَا قِصَّتُهُ قَالَ فَحَقَرُوا شَأْنَهُ قَالَ فَدُلُّونِي عَلَی قَبْرِهِ فَأَتَی قَبْرَهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ
محمد بن فضل، حماد بن زید، ثابت، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک سیاہ مرد یا عورت مسجد میں جھاڑو دیتی تھی وہ مر گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر نہ ہوئی، اس کو ایک دن آپ نے یاد کیا اور فرمایا کہ وہ آدمی کہاں گیا ؟ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو مر گیا۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟ لوگوں نے کہا کہ اس کا فلاں فلاں واقعہ ہے، گویا اس کے مرتبہ کو لوگوں نے حقیر سمجھا آپ نے فرمایا اس کی قبر مجھے بتلاؤ چنانچہ آپ اس کی قبر پر آئے اور اس پر نماز پڑھی
Narrated Abu Huraira:
A black person, a male or a female used to clean the Mosque and then died. The Prophet (p.b.u.h) did not know about it . One day the Prophet remembered him and said, "What happened to that person?" The people replied, "O Allah's Apostle! He died." He said, "Why did you not inform me?" They said, "His story was so and so (i.e. regarded him as insignificant)." He said, "Show me his grave." He then went to his grave and offered the funeral prayer.
________________________________________