صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1276

دفن کئے جانے کے بعد قبر پر نماز پڑھنے کا بیان ۔

راوی: حجاج بن منہال , شعبہ , سلیمان , شیبانی , شعبی ,

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّهُمْ وَصَلَّوْا خَلْفَهُ قُلْتُ مَنْ حَدَّثَکَ هَذَا يَا أَبَا عَمْرٍو قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

حجاج بن منہال، شعبہ، سلیمان، شیبانی، شعبی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک منبوذ (گرا پڑا بچہ) کی قبر کے پاس سے گزرا تھا۔ آپ نے لوگوں کی امامت کی اور لوگوں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی میں نے پوچھا کہ اے ابوعمرو تم سے کسی شخص نے یہ بیان کیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا

Narrated Sulaiman Ash-Shaibani:
I heard Ash-Sha'bi saying, "I was told by a man who had passed with the Prophet (p.b.u.h) by a grave that was separate from the other graves that he (the Prophet ) led them in the prayer and they prayed behind him." I said, "O Abu 'Amr! Who narrated that to you?" He replied, "Ibn Abbas."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں