جنازہ پر سورت فاتحہ پڑھنے کا بیان اور حسن نے کہا کہ بچہ پر سورت فاتحہ پڑھے اور کہے ۔ اللہم اجعلہ لنا فرطا وسلفا واجرا۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , سعد , طلحہ ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ طَلْحَةَ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَلَی جَنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ قَالَ لِيَعْلَمُوا أَنَّهَا سُنَّةٌ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، سعد، طلحہ سے روایت کرتے ہیں طلحہ نے بیان کیا میں نے ابن عباس کے پیچھے نماز پڑھی (اور دوسری سند) محمد بن کثیر، سفیان، سعد بن ابراہیم طلحہ بن عبداللہ بن عوف سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے سورت فاتحہ پڑھی اور کہا کہ لوگ جان لیں کہ یہ سنت ہے
Narrated Talha bin 'Abdullah bin 'Auf:
I offered the funeral prayer behind Ibn Abbas and he recited Al-Fatiha and said, "You should know that it (i.e. recitation of Al-Fatiha) is the tradition of the Prophet Muhammad.
________________________________________