صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1273

جنازہ کی چار تکبیروں کا بیان ۔ حمید نے کہا کہ ہم کو انس رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی تو تین تکبیریں کہیں، پھر سلام پھیرا اور ان سے کہا گیا تو قبلہ کی طرف کی منہ کیا پھر چوتھی تکبیر کہی اور سلام پھیرا۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَخَرَجَ بِهِمْ إِلَی الْمُصَلَّی فَصَفَّ بِهِمْ وَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ تَکْبِيرَاتٍ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی موت کی خبر سنائی جس دن نجاشی کا انتقال ہوا اور ان لوگوں کو مصلی کی طرف لے گئے، ان لوگوں کی صفیں قائم کیں اور اس پر چار تکبیریں کہیں۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle informed about the news of the death of An-Najash on the day he died. He went out with us to the Musalla and we aligned in rows and he said four Takbirs for An-Najashi's funeral prayer.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں