صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1270

قبروں پر مسجدیں بنانے کی کراہت کا بیان ۔ اور جب حسن بن حسن علی نے انتقال کیا تو ان کی بیوی ان کی قبر پر ایک سال تک ایک خیمہ نصب کئے بیٹھی رہیں، پھر خیمہ اٹھا کر چلی گئیں، تو لوگوں نے ایک آواز دینے والے کو کہتے ہوئے سنا کہ کیا ان لوگوں نے جو چیز گم کی تھی اسے پالیا تو دوسرے نے جواب دیا بلکہ مایوس ہو کر واپس لوٹے۔

راوی: عبیداللہ بن موسی , شیبان , ہلال بن وزان , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ هِلَالٍ هُوَ الْوَزَّانُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا قَالَتْ وَلَوْلَا ذَلِکَ لَأَبْرَزُوا قَبْرَهُ غَيْرَ أَنِّي أَخْشَی أَنْ يُتَّخَذَ مَسْجِدًا

عبیداللہ بن موسی، شیبان، ہلال بن وزان، عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مرض میں وفات پائی، اس میں فرمایا کہ اللہ یہود ونصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنالیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ کی قبر ظاہر کردی جاتی، مگر مجھے ڈر ہے کہ کہیں مسجد نہ بنالی جائے۔

Narrated 'Urwa:
Aisha said, "The Prophet in his fatal illness said, 'Allah cursed the Jews and the Christians because they took the graves of their Prophets as places for praying."' Aisha added, "Had it not been for that the grave of the Prophet (p.b.u.h)
would have been made prominent but I am afraid it might be taken (as a) place for praying.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں