صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1256

جنازہ عورتوں کو نہیں بلکہ مردوں کو اٹھانا چاہیے ۔

راوی: عبدالعزیذ بن عبداللہ , لیث , سعید مقبری

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وُضِعَتْ الْجِنَازَةُ وَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِهِمْ فَإِنْ کَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ قَدِّمُونِي وَإِنْ کَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَتْ يَا وَيْلَهَا أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا يَسْمَعُ صَوْتَهَا کُلُّ شَيْئٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ وَلَوْ سَمِعَهُ صَعِقَ

عبدالعزیز بن عبداللہ ، لیث، سعید مقبری اپنے والد سے وہ ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں، اگر وہ صالح ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ مجھے لے چلو اور اگر غیر صالح (برا) ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ افسوس تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو، اس کی آواز آدمیوں کے سواء تمام چیزیں سنتی ہیں اگر آدمی اس کو سن لے تو بیہوش ہو جائے۔

Narrated Abu Sa'id Al-Khudri :
Allah's Apostle said, When the funeral is ready and the men carry it on their shoulders, if the deceased was righteous it will say, 'Present me (hurriedly),' and if he was not righteous, it will say, 'Woe to it (me)! Where are they taking it (me)?' Its voice is heard by everything except man and if he heard it he would fall unconscious."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں