صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1252

جب جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو تو کب بیٹھے ؟

راوی: احمد بن یونس , ابن ابی ذئب , سعید مقبری

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ فَجَائَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ صَدَقَ

احمد بن یونس، ابن ابی ذئب، سعید مقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں شریک تھے تو ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور دونوں جنازہ رکھے جانے سے پہلے بیٹھ گئے تو ابوسعید آئے اور مروان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ کھڑا ہوجا، واللہ تمہیں معلوم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا انہوں نے سچ فرمایا۔

Narrated Said Al-Maqburi:
That his father said, "While we were accompanying a funeral procession, Abu Huraira got hold of the hand of Marwan and they sat down before the coffin was put down. Then Abu Said came and took hold of Marwan's hand and said, "Get up. By Allah, no doubt this (i.e. Abu Huraira) knows that the Prophet forbade us to do that." Abu Huraira said, "He (Abu Said) has spoken the truth."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں