جب جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو تو کب بیٹھے ؟
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , نافع , ابن عمر , عامربن ربیعہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ جِنَازَةً فَإِنْ لَمْ يَکُنْ مَاشِيًا مَعَهَا فَلْيَقُمْ حَتَّی يُخَلِّفَهَا أَوْ تُخَلِّفَهُ أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُخَلِّفَهُ
قتیبہ بن سعید، لیث، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عامربن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: کہ جب تم میں سے کوئی شخص جنازہ دیکھے تو کھڑا ہوجائے اگر اس کے ساتھ نہ جانے والا ہو یہاں تک کہ وہ جنازہ اس سے آگے بڑھ جائے یا اس سے پہلے کہ وہ آگے بڑھ جائے یا رکھ دیا جائے۔
Narrated 'Amir bin Rabi'a:
The Prophet said, "If any one of you see a funeral procession and he is not going along with it, then he should stand and remain standing till he gets behind it, or it leaves him behind, or the coffin is put down before it goes ahead of him . "
________________________________________