صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1242

مصیبت کے وقت اس طرح بیٹھ جانے کا بیان کہ غم کے اثرات ظاہر ہوں ۔

راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب , یحیی , عمرہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا جَائَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ شَقِّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ نِسَائَ جَعْفَرٍ وَذَکَرَ بُکَائَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَهُ فَقَالَ انْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ فَقُلْتُ أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَکَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَتْرُکْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَنَائِ

محمد بن مثنی، عبدالوہاب، یحیی، عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن حارثہ، جعفر، ابن رواحہ کی شہادت کی خبر ملی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح بیٹھے کہ غم کے اثرات آپ پر ظاہر ہو رہے تھے۔ تو میں دروازے کے سوراخ سے دیکھ رہی تھی آپ کے پاس ایک شخص آیا اور جعفر کی عورتوں کے رونے کا حال بیان کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ ان کو روکے، وہ شخص چلا گیا پھر دوسری بار آیا اور کہا کہ ان لوگوں نے اس کا کہنا نہ مانا آپ نے فرمایا ان کو جا کر منع کرو، آپ کے پاس وہ تیسری بار پھر آیا۔ آکر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم! و اللہ وہ عورتیں ہم پر غالب آگئیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ آپ نے فرمایا ان کے منہ میں مٹی ڈال دو۔ میں نے کہا اللہ تیری ناک خاک آلود کرے، تو وہ نہیں کیا جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے حکم دیا اور تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حالت پر نہ رہنے دیا۔

Narrated 'Aisha:
When the Prophet got the news of the death of Ibn Haritha, Ja'far and Ibn Rawaha he sat down and looked sad and I was looking at him through the chink of the door. A man came and told him about the crying of the women of Ja'far. The Prophet ordered him to forbid them. The man went and came back saying that he had told them but they did not listen to him. The Prophet (p.b.u.h) said, "Forbid them." So again he went and came back for the third time and said, "O Allah's Apostle! By Allah, they did not listen to us at all." ('Aisha added): Allah's Apostle ordered him to go and put dust in their mouths. I said, (to that man) "May Allah stick your nose in the dust (i.e. humiliate you)! You could neither (persuade the women to) fulfill the order of Allah's Apostle nor did you relieve Allah's Apostle from fatigue. "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں