صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1239

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب مَا يُنْهَى مِنْ الْحَلْقِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ وَقَالَ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَجِعَ أَبُو مُوسَى وَجَعًا شَدِيدًا فَغُشِيَ عَلَيْهِ وَرَأْسُهُ فِي حَجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِئَ مِنْ الصَّالِقَةِ وَالْحَالِقَةِ وَالشَّاقَّةِ

مصیبت کے وقت سر منڈانے کی کراہت کا بیان ۔ اور حکم بن موسی نے بسند یحیی بن حمزہ، عبدالرحمن بن جابر ، قاسم بن مخیمرہ، ابوبردہ بن ابی موسی نے روایت کیا ہے کہ ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیمار پڑے تو ان پر غشی طاری ہوگئی اس حال میں کہ ان کاسر ان کے گھر کی کسی عورت کی گود میں تھا اور وہ اسکو بالکل روک نہیں سکتے تھے جب ہوش میں آئے تو کہا کہ میں اس سے بےزاری کا اظہار کرتا ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بےزاری ظاہر کی ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چیخ کر رونے والی اور گریبان چاک کرنے والی اور سر منڈانے والی عورت سے بےزاری ظاہر کی ہے

یہ حدیث شیئر کریں