صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1216

سلے ہوئے یا بغیر سلے ہوئے کرتے میں کفن دینے کا بیان اور کرتے کے علاوہ کفن دئیے جانے کا بیان ۔

راوی: مالک بن اسمعیل , ابن عینیہ , عمرو , جابر

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ بَعْدَ مَا دُفِنَ فَأَخْرَجَهُ فَنَفَثَ فِيهِ مِنْ رِيقِهِ وَأَلْبَسَهُ قَمِيصَهُ

مالک بن اسماعیل، ابن عینیہ، عمرو، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی کے پاس اس کے دفن کے بعد پہنچے اس کو نکلوایا اور لعاب دہن اس کے منہ میں ڈال دیا اور اپنا کرتہ اس کو پہنادیا۔

Narrated Jabir:
The Prophet came to (the grave of) 'Abdullah bin Ubai after his body was buried. The body was brought out and then the Prophet put his saliva over the body and clothed it in his shirt.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں