جنازہ کی خبر دینے کا بیان اور ابورافع نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے مجھے کیوں نہ خبر دی؟
راوی: محمد , ابومعاویہ , ابواسحاق شیبانی , شعبی , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَاتَ إِنْسَانٌ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَمَاتَ بِاللَّيْلِ فَدَفَنُوهُ لَيْلًا فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرُوهُ فَقَالَ مَا مَنَعَکُمْ أَنْ تُعْلِمُونِي قَالُوا کَانَ اللَّيْلُ فَکَرِهْنَا وَکَانَتْ ظُلْمَةٌ أَنْ نَشُقَّ عَلَيْکَ فَأَتَی قَبْرَهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ
محمد، ابومعاویہ، ابواسحاق شیبانی، شعبی، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی جس کی عیادت کرنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جایا کرتے تھے، رات کو مر گیا، تو لوگوں نے اس کو رات ہی کو دفن کردیا جب صبح ہوئی تو لوگوں نے آپ سے بیان کیا آپ نے فرمایا کس چیز نے تم لوگوں کو روکا کہ مجھے خبر کرو؟ لوگوں نے کہا کہ تاریک رات تھی، ہمیں برا معلوم ہوا کہ آپ کو تکلیف دیں، آپ اس کی قبر کے پاس آئے اور اس پر نماز پڑھی۔
Narrated Ibn Abbas.
A person died and Allah's Apostle used to visit him. He died at night and (the people) buried him at night. In the morning they informed the Prophet (about his death). He said, "What prevented you from informing me?" They replied, "It was night and it was a dark night and so we disliked to trouble you." The Prophet went to his grave and offered the (funeral) prayer.
________________________________________