صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1176

اس شخص کا بیان جس نے سجدہ سہو میں تشہد نہیں پڑھا اور سلام پھیر لیا، انس اور حسن نے سلام پھیر لیا اور تشہد نہیں پڑھا اور بیان کیا کہ قتادہ تشہد نہیں پڑھتے تھے ۔

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , سلمہ بن علقمہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ فِي سَجْدَتَيْ السَّهْوِ تَشَهُّدٌ قَالَ لَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ

سلیمان بن حرب، حماد، سلمہ بن علقمہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے محمد بن سیرین سے پوچھا کیا سجدہ سہو میں تشہد ہے؟ تو کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں اس کا ذکر نہیں ہے۔

Narrated Salama bin 'Alqama:
I asked Muhammad (bin Sirin) whether Tashah-hud should be recited after the two prostrations of Sahu. He replied, "It is not (mentioned) in Abu Huraira's narration . "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں