صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1174

جب دو یا تین رکعتوں میں سلام پھیر لے تو نماز کے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدے کرے ۔

راوی: آدم , شعبہ , سعد بن ابراہیم , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ أَوْ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ أَحَقٌّ مَا يَقُولُ قَالُوا نَعَمْ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّی مِنْ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَکَلَّمَ ثُمَّ صَلَّی مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَکَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

آدم، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی، تو آپ نے سلام پھیر دیا تو ذوالیدین نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا نماز میں کمی ہوگئی ہے؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ وہ ٹھیک کہتا ہے؟ تو لوگوں نے کہا کہ ہاں!چنانچہ آپ نے دو رکعت اور پڑھیں پھر دو سجدے کئے، سعد نے بیان کیا کہ میں نے عروہ بن زبیر کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کی دو رکعت نماز پڑھی، انہوں نے سلام پھیرا اور گفتگو کی، پھر باقی نماز پڑھی، اور دو سجدے کئے اور کہا کہ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet led us in the 'Asr or the Zuhr prayer and finished it with Taslim. Dhul-Yadain said to him, "O Allah's Apostle! Has the prayer been reduced?" The Prophet asked his companions in the affirmative. So Allah's Apostle I offered two more Rakat and then performed two prostrations (of Sahu). Sad said, "I saw that 'Ursa bin Az-Zubair had offered two Rakat in the Maghrib prayer and finished it with Taslim. He then talked (and when he was informed about it) he completed the rest of his prayer and performed two prostrations, and said, 'The Prophet prayed like this.' "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں