نماز میں کسی چیز کے سوچنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنا لشکر درست کرتا ہوں، حالانکہ میں نماز میں ہوتا ہوں ۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , جعفر , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُذِّنَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ فَإِذَا سَکَتَ أَقْبَلَ فَلَا يَزَالُ بِالْمَرْئِ يَقُولُ لَهُ اذْکُرْ مَا لَمْ يَکُنْ يَذْکُرُ حَتَّی لَا يَدْرِيَ کَمْ صَلَّی قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِذَا فَعَلَ أَحَدُکُمْ ذَلِکَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَسَمِعَهُ أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
یحیی بن بکیر، لیث، جعفر، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کی اذان کہی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے، یہاں تک کہ اذان کی آواز نہ سنے جب مؤذن خاموش ہوجاتا ہے تو واپس ہوجاتا ہے جب تکبیر کہی جاتی ہے تو بھاگتا ہے جب مکبر خاموش ہوجاتا ہے تو پھر آتا ہے اور آدمی سے کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر جو اسے یاد نہیں آتا تھا یہاں تک وہ (نماز ی) نہیں جانتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی شخص ایسا کرے تو وہ سجدے کرلے اس حال میں بیٹھا ہو اور اس کو ابوسلمہ نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سنا ہے۔
Narrated Abu Huraira,
Allah's Apostle said, "When the Adhan for the prayer is pronounced, then Satan takes to his heels passing wind so that he may not hear the Adhan and when the Muadh-dhin finishes, he comes back; and when the Iqama is pronounced he again takes to his heels and when it is finished, he again comes back and continues reminding the praying person of things that he used not to remember when not in prayer till he forgets how much he has prayed." Abu Salama bin 'Abdur-Rahman said, "If anyone of you has such a thing (forgetting the number of Rakat he has prayed) he should perform two prostrations of Sahu (i.e. forgetfulness) while sitting." Abu Salama narrates this from Abu Huraira.
________________________________________