صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1162

جب نمازی سے کہا جائے کہ آگے بڑھ یا انتظار کر، اور اس نے انتظار کیا تو کوئی مضائقہ نہیں ۔

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابوحازم , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّاسُ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ عَاقِدُو أُزْرِهِمْ مِنْ الصِّغَرِ عَلَی رِقَابِهِمْ فَقِيلَ لِلنِّسَائِ لَا تَرْفَعْنَ رُئُوسَکُنَّ حَتَّی يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا

محمد بن کثیر، سفیان، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور چھوٹا ہونے کے سبب سے ازار اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے تھے، تو عورتوں سے کہا جاتا تھا کہ اپنے سروں کو نہ اٹھائیں، جب تک کہ مرد سیدھے کھڑے ہو کر نہ بیٹھ جائیں۔

Narrated Sahl bin Sad:
The people used to offer the prayer with the Prophet with their waist-sheets tied round their necks because of the shortness of the sheets and the women were ordered not to lift their heads till the men had sat straight.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں