صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1158

اگر نماز کی حالت میں کسی کا جانور بھاگ جائے اور قتادہ نے کہا کہ اگر چور کسی کا کپڑا لے لے تو اس کے پچھے دوڑے اور نماز چھوڑ دے۔

راوی: محمد بن مقاتل , عبداللہ , یونس , زہری , عروہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ خَسَفَتْ الشَّمْسُ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ سُورَةً طَوِيلَةً ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ بِسُورَةٍ أُخْرَی ثُمَّ رَکَعَ حَتَّی قَضَاهَا وَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ ذَلِکَ فِي الثَّانِيَةِ ثُمَّ قَالَ إِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِکَ فَصَلُّوا حَتَّی يُفْرَجَ عَنْکُمْ لَقَدْ رَأَيْتُ فِي مَقَامِي هَذَا کُلَّ شَيْئٍ وُعِدْتُهُ حَتَّی لَقَدْ رَأَيْتُ أُرِيدُ أَنْ آخُذَ قِطْفًا مِنْ الْجَنَّةِ حِينَ رَأَيْتُمُونِي جَعَلْتُ أَتَقَدَّمُ وَلَقَدْ رَأَيْتُ جَهَنَّمَ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا حِينَ رَأَيْتُمُونِي تَأَخَّرْتُ وَرَأَيْتُ فِيهَا عَمْرَو بْنَ لُحَيٍّ وَهُوَ الَّذِي سَيَّبَ السَّوَائِبَ

محمد بن مقاتل، عبداللہ ، یونس، زہری، عروہ سے روایت کرتے ہیں۔ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ سورج گرہن ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے ایک طویل سورت پڑھی پھر رکوع کیا، تو اس کو طویل کیا، پھر اپنا سر اٹھایا، پھر ایک دوسری سورت سے شروع کیا پھر رکوع کیا، یہاں تک کہ اس کو پورا کیا اور سجدہ کیا پھر یہی دوسری رکعت میں کیا، پھر فرمایا کہ یہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب تم یہ دیکھو، تو نماز پڑھو، یہاں تک کہ سورج گرہن تم سے دور ہوجائے، میں نے اپنی اس جگہ میں تمام وہ چیزیں دیکھیں، جن کا مجھ سے وعدہ کیا گیا ہے، یہاں تک کہ میں ارادہ کرتا ہوں کہ میں جنت سے ایک خوشہ لے رہا ہوں، جس وقت کہ تم نے مجھ کو دیکھا ہوگا کہ میں آگے بڑھ رہا ہوں، اور میں نے جہنم کو بھی دیکھا کہ ان میں سے بعض بعض کو کھاتا ہے، جب کہ تم نے مجھے دیکھا ہوگا کہ میں پیچھے ہٹا، اور میں نے اس میں عمرو بن لحی کو دیکھا اور یہی وہ شخص ہے جس نے سائبہ کی رسم ایجاد کی۔

Narrated 'Aisha:
Once the sun eclipsed and Allah's Apostle stood up for the prayer and recited a very long Sura and when bowed for a long while and then raised his head and started reciting another Sura. Then he bowed, and after finishing, he prostrated and did the same in the second Raka and then said, "These (lunar and solar eclipses) are two of the signs of Allah and if you see them, pray till the eclipse is over. No doubt, while standing at this place I saw everything promised to me by Allah and I saw (Paradise) and I wanted to pluck a bunch (of grapes) therefrom, at the time when you saw me stepping forward. No doubt, I saw Hell with its different parts destroying each other when you saw me retreating and in it I saw 'Amr bin Luhai who started the tradition of freeing animals (set them free) in the name of idols."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں