صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1116

ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں اور یہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جابر بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زہری سے منقول ہے اور یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیا کہ ہم نے اپنے شہر کے فقہاء کو اسی حال میں پایا کہ دن کی نماز میں بھی دو رکعتوں پر سلام پھیرتے تھے۔

راوی: آدم , شعبہ , عمروبن دینار , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَکْعَتَيْنِ

آدم، شعبہ، عمروبن دینار، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں جابر بن عبداللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ کے دوران فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام خطبہ پڑھ رہا ہو یا نکل چکا ہو تو دو رکعتیں پڑھ لے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah :
While delivering a sermon, Allah's Apostle said, "If anyone of you comes while the Imam is delivering the sermon or has come out for it, he should offer a two Rakat prayer."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں