اس شخص کی فضیلت کا بیان جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , یونس , ابن شہاب , ہیثم بن ابی سنان
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي الْهَيْثَمُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يَقُصُّ فِي قَصَصِهِ وَهُوَ يَذْکُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَخًا لَکُمْ لَا يَقُولُ الرَّفَثَ يَعْنِي بِذَلِکَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو کِتَابَهُ إِذَا انْشَقَّ مَعْرُوفٌ مِنْ الْفَجْرِ سَاطِعُ أَرَانَا الْهُدَی بَعْدَ الْعَمَی فَقُلُوبُنَا بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْمُشْرِکِينَ الْمَضَاجِعُ تَابَعَهُ عُقَيْلٌ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدٍ وَالْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
یحیی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، ہیثم بن ابی سنان نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے واعظ میں کہتے ہوئے سنا اس حال میں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خیر کر رہے تھے کہ تمہارا بھائی یعنی عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن رواحہ بالکل لغو بات نہیں کرتا اور ہم میں اللہ کے رسول ہیں جو اس کی کتاب پڑھتے ہیں جب کہ فجر طلوع ہوتی ہے ہمیں راہ راست دکھایا اس کے بعد کہ جہالت کی تاریکی میں تھے، چنانچہ ہمارے دل یقین کرتے ہیں کہ جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا وہ ہو کر رہے گا وہ رات گزارتے ہیں تو اس حال میں کہ بستر سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پہلو جدا ہوتا ہے جب کہ بستر ان مشرکین کی وجہ سے بوجھل ہوتے ہیں، عقیل نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور زبیدی نے کہا کہ مجھ سے زہری نے اور انہوں نے سعید اور اعرج سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔
Narrated Abu Huraira
That once Allah's Apostle (p.b.u.h) said, "Your brother, i.e. 'Abdullah bin Rawaha does not say obscene (referring to his verses): Amongst us is Allah's Apostle, who recites His Book when it dawns. He showed us the guidance, after we were blind. We believe that whatever he says will come true. And he spends his nights in such a way as his sides do not touch his bed. While the pagans were deeply asleep."
________________________________________