صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1098

اس شخص کا بیان جو رات کے ابتدائی حصہ میں سو رہا اور آخری حصہ جاگا اور سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ سو رہ، جب رات کا آخری حصہ باقی رہے تو کھڑے ہوجا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا۔

راوی: ابوالولید , شعبہ , سلیمان شعبہ , ابواسحاق , اسود

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا کَيْفَ کَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ قَالَتْ کَانَ يَنَامُ أَوَّلَهُ وَيَقُومُ آخِرَهُ فَيُصَلِّي ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی فِرَاشِهِ فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَثَبَ فَإِنْ کَانَ بِهِ حَاجَةٌ اغْتَسَلَ وَإِلَّا تَوَضَّأَ وَخَرَجَ

ابوالولید، شعبہ، سلیمان شعبہ، ابواسحاق، اسود سے روایت کرتے ہیں اسود نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز کیسی تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابتدائے شب میں سوجاتے اور آخر شب میں کھڑے ہوتے، اور نماز پڑھتے، پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ جاتے، جب مؤذن اذان کہتا تو اچھل جاتے اور اگر غسل کی حاجت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو کرتے اور نماز کیلئے نکلتے۔

Narrated Al-Aswad:
I asked 'Aisha "How is the night prayer of the Prophet?" She replied, "He used to sleep early at night, and get up in its last part to pray, and then return to his bed. When the Muadh-dhin pronounced the Adhan, he would get up. If he was in need of a bath he would take it; otherwise he would perform ablution and then go out (for the prayer)."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں