صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1093

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رات کو کھڑے ہونے اور سونے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے کملی اوڑھنے والے رات کو کھڑے ہوجا، تھوڑی دیر یعنی آدھی رات یا اس سے کچھ کم یا اس پر کچھ زیادہ کرو اور قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھو بے شک ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بھاری کلام ڈالنے والے ہیں، بے شک رات کے اٹھنے میں دل اور زبان کا خوب میل ہوتا ہے اور بات خوب ٹھیک نکلتی ہے، بے شکل تم کو دن میں کام ہے بہت، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اسے معلوم ہے کہ تم اسے محفوظ نہیں رکھ سکتے لہٰذاس نے تم پر توجہ فرمائی جس قدر آسان ہو قرآن پڑھو اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں بعض مریض ہیں، اور بعض زمین میں اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے سفر کرتے ہیں اور کچھ لوگ اللہ کے راستہ میں جنگ کرتے ہیں، پس جس قدر آسان ہو پڑھو، نماز پڑھو، زکوۃ دو اور اللہ کو قرض حسنہ دو اور جو نیکی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، اس کو اللہ تعالیٰ کے نزدیک پاؤ گے، یہ بہتر ہے اور اجر کے اعتبار سے بڑا ہے، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ حبشی زبان میں نشا کے معنی ٹھہرنا ہے اور وطا سے مراد مواطاۃ القرآن ہے اس لئے کہ یہ سمع، بصر، قلب کے بہت موافق ہے لیواطوا سے مراد لیوافقواہے

راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , محمد بن جعفر , حمید

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ مِنْ الشَّهْرِ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يَصُومَ مِنْهُ وَيَصُومُ حَتَّی نَظُنَّ أَنْ لَا يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا وَکَانَ لَا تَشَائُ أَنْ تَرَاهُ مِنْ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْتَهُ وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَهُ تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ

عبدالعزیز بن عبداللہ، محمد بن جعفر، حمید سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سارا مہینہ افطار کرتے یہاں تک کہ ہم گمان کرتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ میں روزہ نہیں رکھیں گے اور کسی مہینہ میں روزہ رکھتے تو ہم گمان کرنے لگتے کہ اب افطار نہیں کریں گے اور ہم رات کو جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے دیکھ لیتے اور سوئے ہوئے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے سلیمان اور ابوخالد احمر نے حمید سے روایت کیا ہے۔

Narrated Anas bin Malik
Sometimes Allah's Apostle would not fast (for so many days) that we thought that he would not fast that month and he sometimes used to fast (for so many days) that we thought he would not leave fasting through-out that month and (as regards his prayer and sleep at night), if you wanted

یہ حدیث شیئر کریں