صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1086

اس شخص کا بیان جس سے سحری کھائی اور اس وقت تک نہ سویا جب تک کہ صبح کی نماز پڑھ لی

راوی: یعقوب بن ابراہیم , روح , سعید , قیتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَسَحَّرَا فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الصَّلَاةِ فَصَلَّی فَقُلْنَا لِأَنَسٍ کَمْ کَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلَاةِ قَالَ کَقَدْرِ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً

یعقوب بن ابراہیم، روح، سعید، قیتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور زید بن ثابت نے سحری کھائی جب سحری سے فارغ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔ میں نے انس سے پوچھا کہ ان دونوں کے سحری سے فراغت اور نماز میں داخل ہونے کے درمیان کتنا فصل تھا؟ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اتنی دیر جس میں ایک شخص پچاس آیتیں پڑھ لے۔

Narrated Qatada:
Anas bin Malik said, "The Prophet (p.b.u.h) and Zaid bin Thabit took their Suhur together. When they finished it, the Prophet stood for the (Fajr) prayer and offered it." We asked Anas, "What was the interval between their finishing the Suhur and the starting of the morning prayer?" Anas replied, "It was equal to the time taken by a person in reciting fifty verses of the Quran."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں