صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1083

رات کے آخری حصہ میں سوجانے کا بیان

راوی: عبدان , عبدان کے والد , شعبہ , اشعث اپنے والد

حَدَّثَنِي عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيُّ الْعَمَلِ کَانَ أَحَبَّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ الدَّائِمُ قُلْتُ مَتَی کَانَ يَقُومُ قَالَتْ کَانَ يَقُومُ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ

عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، اشعث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مسروق سے سنا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کون سا عمل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زیادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب دیا، جس پر مداومت کی جائے۔ میں نے پوچھا رات کو کس وقت اٹھتے تھے انہوں نے جواب دیا جب مرغ کی آواز سنتے، تو اٹھتے تھے۔

Narrated Masruq:
I asked 'Aisha which deed was most loved by the Prophet. She said, "A deed done continuously." I further asked, "When did he used to get up (in the night for the prayer)." She said, "He used to get up on hearing the crowing of a cock."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں