آفتاب ڈھلنے سے پہلے سفر کیلئے روانہ ہو تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرے اس میں ابن عباس کا قول نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے
راوی: حسان واسطی , مفضل بن فضالہ , عقیل , ابن شہاب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا حَسَّانُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَی وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا وَإِذَا زَاغَتْ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ رَکِبَ
حسان واسطی، مفضل بن فضالہ، عقیل، ابن شہاب، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آفتاب ڈھلنے سے پہلے سفر کیلئے روانہ ہوتے، تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرتے پھر سواری سے اترتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ ملا کر پڑھتے اور اگر سفر شروع کرنے سے پہلے جب آفتاب ڈھل جاتا تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہوتے۔
Narrated Anas bin Malik:
Whenever the Prophet started a journey before noon, he used to delay the Zuhr prayer till the time of 'Asr and then offer them together; and if the sun declined (at noon) he used to offer the Zuhr prayer and then ride (for the journey).
________________________________________