صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1057

اس شخص کا بیان جو سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد نفل نہ پڑھے

راوی: مسدد , یحیی , بن حفص بن عاصم

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عِيسَی بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ لَا يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَی رَکْعَتَيْنِ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ کَذَلِکَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

مسدد، یحیی ، عیسیٰ بن حفص بن عاصم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (سفر میں) رہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح کرتے تھے۔

Narrated Ibn 'Umar :
I accompanied Allah's Apostle and he never offered more than two Rakat during the journey. Abu Bakr, 'Umar and 'Uthman used to do the same.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں