صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1055

گدھے پر نماز نفل پڑھنے کا بیان۔

راوی: احمد بن سعید , حبان , ہمام , انس بن سیرین

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ اسْتَقْبَلْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حِينَ قَدِمَ مِنْ الشَّأْمِ فَلَقِينَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي عَلَی حِمَارٍ وَوَجْهُهُ مِنْ ذَا الْجَانِبِ يَعْنِي عَنْ يَسَارِ الْقِبْلَةِ فَقُلْتُ رَأَيْتُکَ تُصَلِّي لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن سعید، حبان، ہمام، انس بن سیرین سے روایت کرتے ہیں۔ انس بن سیرین نے بیان کیا کہ جب انس شام سے آئے تو ہم ان کے استقبال کیلئے گئے چنانچہ ہم ان سے عین التمر میں ملے میں نے ان کو گدھے پر نماز پڑھتے دیکھا اور چہرہ ان کا اس جانب یعنی قبلہ سے بائیں طرف تھا میں نے ان سے کہا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غیر قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے دیکھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے نہ دیکھتا تو میں ایسا نہ کرتا طہمان نے اس حدیث کو بطریق حجاج، انس بن سیرین، انس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

Narrated Anas bin Sirin:
We went to receive Anas bin Malik when he returned from Sham and met him at a place called 'Ain-at-Tamr. I saw him praying riding the donkey, with his face to this direction, i.e. to the left of the Qibla. I said to him, "I have seen you offering the prayer in a direction other than that of the Qibla." He replied, "If I had not seen Allah's Apostle doing it, I would not have done it."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں