جب اپنے گھر سے نکلے تو قصر کرے، علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھر سے نکلے تو نماز میں قصر کیا اس حال میں کہ وہ گھروں کو دیکھ رہے تھے جب وہ واپس ہوئے تو ان سے کہا گیا کہ یہ تو کوفہ ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں جب تک کہ ہم وہاں داخل نہ ہوں
راوی: عبداللہ بن محمد , سفیان , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ الصَّلَاةُ أَوَّلُ مَا فُرِضَتْ رَکْعَتَيْنِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ وَأُتِمَّتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ قَالَ الزُّهْرِيُّ فَقُلْتُ لِعُرْوَةَ مَا بَالُ عَائِشَةَ تُتِمُّ قَالَ تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ
عبداللہ بن محمد، سفیان، زہری، عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نماز پہلے دو رکعت فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز قائم رہی اور حضر کی نماز پوری کردی گئی، میں نے عروہ سے کہا کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کیا حال ہے تو انہوں نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تاویل کی ہے جیسا کہ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تاویل کی۔
Narrated 'Aisha:
"When the prayers were first enjoined they were of two Rakat each. Later the prayer in a journey was kept as it was but the prayers for non-travellers were completed." Az-Zuhri said, "I asked 'Urwa what made Aisha pray the full prayers (in journey)." He replied, "She did the same as 'Uthman did."
________________________________________